لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ نے کہا ہے کہ موضع ڈیرہ چاہل میں واقع گورو دوارہ بے بے نانکی کے لنگر ہال پر قائم ناجائز قبضہ واگزار کرانے کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اہلکاروں کی کارروائی جائز اور قانونی ہے ۔گلاب سنگھ نے کئی سالوں سے لنگر ہال پر اپنا غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا ۔ اور قبضہ واگزار کرانے کی بابت سیکرٹری بورڈ طارق وزیرپر لگائے گئے الزمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی نے اس سلسلہ میں مکمل انکوائری کرائی ہے جس میں گلاب سنگھ مکمل طور پر جھوٹا ثابت ہوا اور اسکے تمام الزامات بھی جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ٹرسٹ بورڈ کے کسی اہلکارنے گلاب سنگھ یا اسکی فیملی سے کسی قسم کی بد تمیزی یا بے حرمتی نہ کی ہے ۔پردھان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے مزید بتایا کہ گلاب سنگھ نہ صرف گورو دوارہ کے ہال پر ناجائز قبضہ کیا جبکہ گورو دوارہ کی زمین کو بھی غیر قانونی طریقہ اور خود ہی کاغذات تیار کر کے زمین لوگو ں کو فروخت کر دی ۔اور خود کافی مال کمایا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔سردار تارا سنگھ کا کہنا ہے کہ گلاب سنگھ نے بھارتی میڈیا کو بے بنیاد الزامات کے انٹرویو دے کر ملک دشمنی کا کردار ادا کیا ہے ۔