لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی, طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ ذرا ئع کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اسی دوران نزدیکی پولیس چوکی کے دو اہلکار پہنچ گئے جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔"حسب معمو ل "پو لیس ڈا کو ؤں کی گو لیوں سے محفو ظ رہی جبکہ ایک ڈاکو ہلاک اور اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔ پو لیس کے مطا بق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ علا وہ ازیں سندر کے علاقے میں مسلح ڈاکوئوں نے حمزہ سے 3لاکھ 15 ہزار، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حماد کے اہل خانہ سے 2 لاکھ90 ہزار،فیصل ٹاؤن میں محسن سے 3 لاکھ روپے ، سول لائنز کے علاقہ میں عبدالحنان سے 5 لاکھ، مصطفی آباد کے علاقہ میں نظر حسین سے 2 لاکھ روپے ، ساندہ کے علاقہ میں وسیم سے 2 لاکھ 45ہزار، شادباغ میں مزمل سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا۔ مانگا منڈی اور باٹا ہور سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ،ہنجروال اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔