لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ میں جمعرات کو شادی سے دو روز قبل قتل کی جانے والی حرا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کیا ، مقتولہ کے موبائل کو فرانزک لیب بھجوا دیا، قتل کے شبہ میں محلے کا لڑکے کو گرفتارکرلیاگیا، پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔