لاہور(سپیشل رپورٹر)گلشن راوی پولیس نے 3سالہ بچے کو تلاش کر کے اسے والدین کے حوالے کیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دورانِ گشت 3سالہ حسن علی ولد مشتاق مقامی سکول گلشن راوی کے نزدیک ملا جس کو پولیس تھانہ لے آئی اور بچے کو کھانا فراہم کرنے کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کی۔پولیس نے مساجد میں اعلانات کروائے ۔کنٹرول پر کالز چلوائیں 24 گھنٹے کی کوشش کے بعد بچے کے والدین کو تلاش کیا گیا۔ والدین نے بچے کو بحفاظت واپس ملوانے پر پولیس کاشکریہ اداکیا۔