لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار اریان خان کی شوبز مصروفیات میں اضافہ ٹی وی شوز اور میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے لگے گلوکاراریان خان اب بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار بھومیاں کے ساتھ ’’ٹیکس‘‘ گانے کی ویڈیو شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جس کو نئے سال جنوری فروری میں ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جائے گاجبکہ گزشتہ ویڈیو گانے ’’ مہران گڈی‘‘سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی حاصل کرچکا ہے جبکہ ان کے گانے کوٹک ٹاک پر لاکھوں افراد نے اپنی ویڈیو اپلوڈ میں شامل کیا ہے ۔ گلوکار اریان خان معروف گلوکارہ شازیہ منظور، نصیبولال،کے ساتھ مشترکہ ویڈیو سونگ دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اریان خان نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میوزک کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔