لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار جواد احمد اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوش ہوگئے ۔اس ضمن میں جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’کسانا‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے جواد احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارت کے نامور اخبار ’ٹائمز آف انڈیا کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام کسانوں کی حمایت میں میرا گانا ’کسانا‘ بھارت میں وائرل ہو گیا ہے ۔ جواد احمد نے ٹوئٹر پر دبے الفاظ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ جو بھی اناج کھاتے ہیں سب کسانوں کی بدولت ہے ۔ اگر کسان نہ ہوں توآپ بھوکے مرجائیں۔