کراچی(کلچرل رپورٹر) پیار اور محبت کے جذبے سے آشنا نوجوان گلوکارحمزہ ملک کا نیا رومینٹک پاپ سانگ "پیار یار"ریلیز کردیا گیا، شانِ حیدر کی پیش کش اور پرمیش ادیوال کی ہدایات میں بننے والے اس رومینٹک پاپ سونگ کو یوٹیوب سمیت دیگر سٹریمنگ سروسز پر پریمیئر کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ "اوجاناں" کے بعدحمزہ ملک نے نئے گانے نے اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کررکھی ہے ، حمزہ ملک کے نئے گانے سے پہلے اس کا مختصر ویڈپر مبنی ٹیزر بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان کے سوشل میڈیا کے مداح ان کے گانے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ، تصوراتی دھماکے پر مشتمل محبت کے طاقتور ترین پاپ سونگ کی ویڈیو میں حمزہ ملک خود موجود ہیں، جبکہ اس کے مد مقابل صدف کنول ہیں۔نئے گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ جب سے اس گانے پر کام شروع کیا تھا تب سے اب تک میں اس گانے کو لیکر کافی پر امید اور پرجوش ہوں۔