لاہور(کلچرل رپورٹر)نوجوان گلوکار عاقب مجنوں نے اپنا نیا ویڈیو سونگ ’’تیری قسم‘‘ کی عکسبندی مکمل کرلی ویڈیو سونگ کو ہدایتکار خرم نسیم نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کو عاقب مجنوں نے تحریر کیا جبکہ اس کا میوزک علی رضوان نے ترتیب دیا جبکہ ویڈیو سونگ کو دبئی کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا گانے کو پاکستان دبئی سمیت ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جائے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاقب مجنوں نے کہا کہ پیار محبت نوجوانوں کی امنگوں کے مطابق اپنے گانے تیار کرتا ہوں۔