لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ولی حامد علی خان کے نکاح کی تقریب کراچی میں سادگی سے منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے قریبی افراد نے ہی شرکت کی تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے کیونکہ ان کی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے ولی حامد علی خان نے کہا کہ ان کی شادی سندس شیخ نامی لڑکی سے ہوئی ہے ولی حامد علی خان نے "نائنٹی ٹو نیوزگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شادی ان کے والدین اور فیملی کی مرضی سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے جب کہ شادی کی دیگر تقریبات دھوم دھام سے لاہور میں ہوں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔