اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ۔تفصیل کے مطابق کوروناکیخلاف پاکستانی حکومت کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ،گلوبل نارملسی انڈیکس’’ میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ،پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے ۔برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان وبا میں84فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کورونا کے بعد وبائی دنیا کے نظریہ میں معمول کی زندگی پر واپس آنیوالے ممالک کے ‘‘گلوبل نارملسی انڈیکس’’ میں پاکستان 84.4 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔