کراچی (کلچرل رپور ٹر) گلوکارہ فرح خان یومِ دفاع پرجُگ جُگ جیئے میں پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ گلوکارہ اور اور ریڈیو پاکستان، ایف ایم۹۳ کی آر جے ڈاکٹر فرح خان کا کہنا تھا کہ آج کل قومی نغمے کی ویڈیو میں مصروف ہیں جو یوم دفاع کے موقع پر جاری کریں گی ’’جگ جگ جیئے میرا پیارا وطن‘‘ پاکستان کے بچے بچے کو یاد ہے جسے مشہور ومعروف شاعر مسرور انور نے تحریر کیا تھا اور موسیقی مرحوم خلیل احمد نے ترتیب دی تھی ، ماضی کی گلوکاراؤں صبیحہ خانم، ناہید اختر، عارفہ صدیقی اور افشاں احمد اپنے اپنے انداز میں پیش کر چکی ہیں اور اب نئی نسل کے کمپوزر اے اصغر کی نئی موسیقی میں جدت کے ساتھ آپ کواس ترانے میں اسکرین پر نظر آؤں گی، جس کی ان دنوں ویڈیو ریکارڈنگ میں مصروف ہوں میری ادنی سی کوشش ہے کہ میں اس ترانے کے ذریعے تمام عالم میں پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کر وں امید ہے دیکھنے والے ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو یقینا سراہیں گے ۔