اسلام آباد ( نیٹ نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کے یوم وفات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔امریکن نمبر19) انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام سرانجام دیتی رہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے ۔حکومت کی جانب سے نازیہ حسن کو 2002 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نواز گیا۔پاپ کوئین 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو طویل علالت کے باعث پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی ایک بہترین گلوکارہ کو ان کے یوم وفات پر یاد رکھا جائے ۔