اسلام آباد ،لاہور(وقائع نگار خصوصی ، اپنے خبر نگار سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکارابرارالحق کوپاکستان ہلال احمرسوسائٹی کا3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کردیا، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ حکومت نے سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ قانون کے مطابق تعینات بندے کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنا ضروری ہوتا ہے ۔کسی کو دوران ڈیوٹی یا عہدے کی مدت پوری ہونے کے بغیر ہٹایا نہیں جاسکتا۔ تاہم صدر مملکت نے ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر گلوکار ابرارالحق کو ہلا ل احمر سوسائٹی کا تین سال کیلئے چیئرمین مقرر کردیا۔