واشنگٹن (نیٹ نیوز) جنسی جرائم کے الزامات میں قید امریکی گلوکار موسیقار، میوزک پروڈیوسر اور ریپر رابرٹ سلویسٹرکیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جسم فروشی کے تعلقات استوار کرنے سمیت مزید 2 نئے الزامات عائد کردیے ۔آر کیلی کو گزشتہ ماہ 12 جولائی کو جنسی جرائم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر کم سے کم 100 کے قریب نابالغ لڑکیوں اور کم عمر خواتین کو ریپ کرنے جیسے الزامات ہیں۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق 17 سالہ لڑکی گلوکار کی فین تھیں اور ان سے آٹوگراف لینے گئیں تو آر کیلی نے ا سے ہوٹل کے کمرے میں بلایااور ڈانس کرنے کے لیے 200 ڈالر کی پیش کش کی۔ اسی دوران ہی گلوکار نے لڑکی کوچھونا شروع کیا۔ دوسری جانب گلوکار کے وکیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پرانے الزامات قرار دیا۔