لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار سجاد علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر میوزک سیریز ’’ KE KUN KLY ‘‘کا آغاز کردیاہے جس میں وہ ملک کے نامور گلوکاروں کے انٹرویو کرتے دکھائی دیں گے ۔اپنے اس پروگرام کے لئے انہوں نے علی ظفر،نبیل شوکت،فریحہ پرویز،علی عظمت،حمیرا چنا،شفقت علی خان،اسرار،غلام عباس، حامد علی خان اور عاطف اسلم سمیت بہت سے انٹرویو ریکارڈ کئے ہیں۔ پروگرام کی پہلی قسط گزشتہ روز ریلیز کی گئی جسے دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا۔