لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار اینڈرین سینا ایکسنٹ بینڈ کی کراچی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں پرفارمنس ،اس موقع پر ان کے علاوہ معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر ایکسنٹ بینڈ کے روح رواں اینڈرین سینا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ کسی بھی شادی میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا یہ تجربہ میرے لئے خوشگوار رہا جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پرفارمنس کرنے کے ساتھ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کیساتھ ملاقات کا موقع ملا جبکہ مجھے پاکستان کے کلچر کو قریب سے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔گلوکار مزید منعقدہ شوز اور کنسرٹ میں بھی اپنی آوازکا جادو جگائیں گے ۔