لاہور (نیٹ نیوز )ایف بی آر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو بھیجا گیا پانچ کروڑ 87 لاکھ کا انکم نوٹس واپس کر دیا۔ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر عاطف اسلم کے وکیل نے اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے موکل کو پانچ کروڑ 87 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیجا گیا جبکہ انہیں کو باقاعدہ سماعت اور دستاویزات جمع کروانے کا موقع نہیں دیا گیا ، ایف بی آر کے کمشنر نے انکم ٹیکس عائد کرنے فیصلے کو واپس کرکے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عاطف اسلم کو سنیں اور انہیں دستاویز فراہم کرنے کا موقع دیں۔