لاہور( کلچرل رپورٹر )نامور فوک گلوکار شکورلوہارنے غربت سے تنگ آکرپکوڑے بیچنا شروع کردئیے ۔ کھاریاں سے تعلق رکھنے والے نامورفوک گلوکار شکورلوہار نے غربت کے باعث اپنافن چھوڑ کر ریڑھی پر پکوڑے بیچناشروع کردئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبزکی سر گرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابرتھیں اور رہی سہی کسر کورونا وباء نے نکال دی ہے جس کی وجہ سے بچوں کاپیٹ پالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔