لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا کور سونگ ’’جانی دور گئے ‘‘ ریلز کردیا گانے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہونے لگی سوشل میڈیا پر پر لاکھوں کی تعداد میں ویڈیو کو دیکھا اور سنا گیا گلوکارہ مہک علی نے 92نیوز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گانے میں نامور لیجنڈ گلوکارہ استاد نصرت فتح علی خان کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے میں استاد نصرت فتح علی خان کو بہت پسند کرتی ہوں وہ موسیقی میں فیورٹ ہیں میوزک ویڈیو کو شوبز حلقوں نے بہت پسند کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے معاملات زندگی متاثر ہوئے ہیں اسی طرح شوبز اور میوزک انڈسٹری بری طرح سے متاثر ہوچکی ہے۔