موسیٰ خیل ( نامہ نگار ) معروف اداکارہ میرا نے پہلی بارمیانوالی کے معروف فوک گلو کار شرافت علی خان کے گیت ’’نواں رواج‘‘ میں جلوے بکھیرے ،لاہور میں ہونے والی شوٹنگ کے بعد میرا نے بتایا کہ یہ میرا پہلا سرائیکی گیت ہے جس میں کام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سرائیکی گیت میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور مستقبل میں مزید سرائیکی گیتوں میں کام کروں گی ۔سنگر شرافت علی نے کہاکہ انشاء اﷲ یہ گیت عید الفطر پر ملک میں بھر میں ریلیز کیا جا ئے گا ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ فوک میوزک کی دنیا کا سب سے مہنگا ترین ویڈ یو ہوگا ۔ گانے کی ویڈیو لاہور کی معروف ڈائر یکٹر عظمیٰ خان نے بنائی ہے ۔