لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ سمیرا شمع اور ظہیر لوہار کا ویڈیو’’آجا نچ لے ‘‘ یوٹیوب سے چوری کرلیا گیا، گلوکارہ سمیرا شمع اور ظہیر لوہار کا مشترکہ ویڈیو ’’آجا نچ لے ‘‘ گزشتہ دنوں یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیاتھا اسے گزشتہ روز رحمان رضا فریدی نامی گلوکار نے اپنے گانے ’’تیرا ٹھمکا‘‘ لگاکر ریلیز کردیا ۔سمیرا شمع نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس گلوکار کو تنبیہ کی ہے کہ اس نے یہ گانا چوری کیا ہے اس لیے فوری طور پر اسے یوٹیوب سے ہٹائے بصورت دیگر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔