لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) فیملی عدالت نے گلو کارہ صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی، صنم ماروی نے اپنے خاوند حامد علی سے خلع کا دعو ی ٰدائر کیا تھا، صنم ماروی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ خاوند تشدد کرتا ہے اس کے ساتھ اب رہنا نہیں چاہتی، خاوند بچوں کے سامنے مارپیٹ اور گالم گلوچ کرتا ہے ، فیملی کورٹ کی جج ثنا افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔