لاہور(کلچرل رپورٹر)نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ عفیفہ بٹ کا نیا میوزک ویڈیو ’’ڈھولا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ اس ویڈیو کو گذشتہ عفیفہ بٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیا اس گانے کا میوزک مجتبیٰ علی چونی نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری محمد مجتبیٰ نے لکھی ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوروزطاہر نے دی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عفیفہ بٹ نے بتایاکہ اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہیں پرستاروں نے اسے پسندیدگی کی سند دے دی ہے ۔