ممبئی(نیٹ نیوز ) سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سالہ لتا منگیشکر کو سانس لینے میں دشواری ہونے کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تاہم ان کی طبیعت بہتر نہیں ہوسکی جس پر ڈاکٹرز نے معروف گلوکارہ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر لیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔لتامنگیشکر کی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے نے ہسپتال میں اپنی بہن کی عیادت کی اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔