کراچی،لاہور(این این آئی ،نیٹ نیوز)معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیو لیک ہونے کے بعد رواں ماہ 4 نومبر کو شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اور اب اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے خانہ کعبہ کی کچھ بنائی گئی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے زندگی کی نئی شروعات کا اعلان کردیا۔رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں پینسل آرٹ ورک سے بنائی گئی خانہ کعبہ کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے ’نئی شروعات‘ کا نام دیا، ساتھ ہی اداکارہ نے ’روح کو بچاؤ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اگرچہ اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ شوبز کو چھوڑنے کے بعد اب کیا کرنے جا رہی ہیں، تاہم ان کے مداحوں نے اس کو رابی پیرزادہ کے بطور پینٹرز کیریئر کا آغاز قرار دیا۔ادھر معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 100 کے قریب لنکس بلاک کر دئیے جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹ سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ کا مواد ہٹا دیا گیا۔