لاہور(کلچرل رپورٹر)وائس آف پنجاب اور وائس آف کشمیرکا ٹائٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ ’’ماواں نہ مارربا‘‘ مکمل کر لیا گیا،جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا۔ میڈیا کے مطابق اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ گزشتہ روز مکمل کی گئی اس کے ویڈیو ڈائریکٹروپروڈیوسر سمیع ملک تھے جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے تیار کیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیو خصوصی طور پر مائوں کے لئے بنایا گیاہے جس میں انہوں نے ماں کی شان اور جن کی مائیں مرجاتی ہیں ان کے ساتھ ذمانہ کیا سلوک کرتا ہے کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔