لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ عینی خالد جلد ہی میوزک کی دنیا میں واپس آرہی ہیں۔ عینی خالد نے پاکستان میں موجود میوزک انڈسٹری کی چندنمایاں شخصیات سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دوبارہ گلوکاری کرنے کی خواہش مند ہیں اور جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ گلوکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے گلوکار ہنی جے کے ساتھ ڈو اٹ سونگ تیار کرنے کا ارداہ کیا ہے ۔