لاہور کلچرل رپورٹر گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔تین رکنی وفد کی سربراہی محکمہ سیاحت کے اہم رکن سلیمان پارس کر رہے تھے ۔وفد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے سے ملاقات کی۔ملاقات میں مستقبل میں گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگوں کو الحمراء کے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں دوطرفہ ثقافتی وفود کے تبادلہ پر بھی غور کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقائی ثقافتیں' پاکستان کے مجموعی حسن میں نکھار پیدا کرتی ہیں،ملک بھر کے علاقوں کی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں۔