اسلام آباد(نامہ نگار، 92 نیوز رپورٹ، صباح نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیسز سمیت 7 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹیبلٹی ،ڈی جی آپریشن ،ڈی جی نیب راولپنڈیاور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سید طلعت محمودچیف ایگزیکٹیو آفیسر زید ٹی بی ایل اور دیگر،وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے افسران/اہلکاران اور دیگر،ملک تنویر اسلم اعوان سابق رکن پنجاب اسمبلی اور دیگر،نمرا تنویر، راحیلہ اصغر، اصغر نواز،میسرزجیو ماسٹر ز پرائیویٹ لمیٹڈ،میسرز جیو ماسٹر انٹر نیشنل لمیٹڈکی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی۔نیب بورڈ نے 2ریفرنسز کی بھی منظوری دی ۔اسد اللہ فیض سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ سی ڈی اے ،شاہد مرتضیٰ بخاری سابق ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل اسٹیٹ منیجمنٹ سی ڈی اے ،محمد ارشدڈی اے اواسٹیٹ منیجمنٹ ٹوسی ڈی اے ،مقبول احمدسابق اکاؤنٹس آفیسر اسٹیٹ منیجمنٹ سی ڈی اے ،عطائالرحمن،سعیدالرحمن،منوراحمداورمحمد احمد کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرغیرقانونی طورپر کلینک کیلئے مختص پلاٹ کو کمرشل مقاصد کیلئے الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 91.964ملین روپے کا نقصان پہنچا۔اجلاس میں اے ایس بابر ہاشمی سابق سفیر ایمبیسی آف پاکستا ن صوفیہ،محمد طفیل قاضی،سابق اکاؤنٹنٹ ایمبیسی آف پاکستا ن صوفیہ کیخلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرسفارتخانہ کے فنڈز میں خوردبرد کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔نیب بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی جن میں سید طلعت محمودچیف ایگزیکٹیو آفیسرزرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف(2) انوسٹی گیشنز جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ لیاقت جمنازیم کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر منظور حسین سومروسابق چئیرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا معاملہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت خارجہ کے افسران اور دیگر کے خلاف پاکستان ایمبیسی جاپان کی عمارت کی فروخت کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے وزارت خارجہ کو بھجوا نے کی منظوری دی گئی۔ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انٹیگریٹیڈ ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے جاری انکوائری متعلقہ کمپنی کی طرف سے منصوبہ مکمل کرنے اور اب تک عدم شواہد کی بنیاد پربند کرنے کی منظوری دی گئی۔چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور کرپشن فری پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے ۔ احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 466 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ،نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا جو نیب کیلئے اعزازکی بات ہے ۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔