لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ فیڈ ملز کو گندم دینے کی وجہ سے شارٹ فال سامنے آیا، پنجاب حکومت نے 45 لاکھ ٹن گندم خرید کر بڑے نعرے لگائے ، قلت پھر ہو گئی، اس وقت 30 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے ، گندم ہو گی تو آٹا بنائیں گے ورنہ ملیں بند کر دیں گے ۔دسمبر کے بعد گندم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔