سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ نے ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم کو شامل کرلیا۔ ۔پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میگراتھ نے اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے ۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین بولرز کی فہرست میں شامل کیا، میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس بھی موجودہیں جبکہ دیگر میں سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کو بھی شامل کیا۔