لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئر مین محمد خلیق ارشد اور سابق وائس چیئرمین پنجاب ماجد عبداﷲ نے وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کو گندم کی خریدا ر کے حوالے سے خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کی گندم کی رسد بڑھانے اور پاسکو کے سٹاکس کو صوبہ سندھ اور کے پی کے میں گندم کی ڈلیوری سے جہاں اسِ بحران کو قابو میں پانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا وہیں فلور ملز کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ بے شمار فلور ملز خصوصاََ پنجاب کے بڑے شہروں میں اپنی پروڈکشن کپسیٹی کا محکمہ خوراک سے صرف 20-35 %گندم اُٹھانے کے بعد اپنی سٹور کردہ گندم، کہ جس پر سٹوریج اور مارک اپ ادا کرکے ،اسے آٹا بنا کر کنٹرول ریٹ پرمارکیٹ کی سپلائی کو بہتر کیا جس سے یہ بحران ختم ہوا۔گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں جلد آنیوالی ہے ۔اِس موقہ پر محکمہ خوراک حکومت پنجاب نے خریداری کا ہدف 45لاکھ ٹن مقرر کیا ہے ۔جودرست فیصلہ ہے ۔لیکن مارکیٹ میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ فلور ملز کو خریداری کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ،جو ایک نامناسب فیصلہ ہوگا۔