لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں یکم نومبر سے 30 نومبر تک این اے آر سی2011 ،گلیکسی2013 کاشت کریں جبکہ10 نومبر تا10 دسمبر پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں اُجالا2016 ،بورلاگ2016 ، این این گندم- 01 ،زنکول2016 ،اناج2017 ،فخر بھکر،لاثانی2018 ،آری2011 ،پنجاب2011 کاشت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے تمام جنوبی اضلاع میں گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے 10 دسمبر تک جوہر2016 ،گولڈ2016 اورملت 2011 کی جانی چاہیے جبکہ 10 نومبر تا15 دسمبر تک آس 2011 کی کاشت کی جا سکتی ہے ۔