لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے این اے آر سی 2009، بارس 2009، دھرابی 2011، پاکستان 2013، فتح جنگ 2016، احسان 2016، بارانی 2017 اور چکوال 50 کی کاشت 15 اکتوبر تا 15 نومبر تک مکمل کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی بوائی کیلئے 40 تا 50 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں نیزبیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے ۔