کوئنز لینڈ(و یب ڈیسک)آسٹریلیا کے گھنے جنگلات میں بھٹک جانے والے شخص کو 18 روز بعد بازیاب کرالیا گیا ہے ۔ رابرٹ ویبر جنوری کے پہلے ہفتے سے لاپتہ تھے ۔چھ جنوری 2021 کو58 سالہ رابرٹ کوئنزلینڈ کی ایک ہوٹل سے اپنے پالتو کتے کے ساتھ باہر نکلے اور واپس نہیں آئے ۔ پولیس نے ان کی تلاش میں گھنی جھاڑیاں ، دریا اور ڈیم کا پورا علاقہ چھان مارا لیکن وہ نہیں ملے ۔ تاہم 18 روز بعد ایک دوسرے شخص نے انہیں اس وقت ڈھونڈ نکالا جب وہ دریائی ڈیم کے کنارے بیٹھے تھے ۔ انہوں نے جنگل سے مشروم کھائے اور پانی پی کر اپنی جان بچائی۔