لاہور، ہنگو، بوریوالا ( سپیشل رپورٹر، نمائندہ92نیوز، تحصیل رپورٹر) ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے علاقہ سروخیل میں لاپتہ ہونے والی7 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے ،7 سالہ مدیحہ ولد عمر خان شام کے وقت میں قریبی دکان سے خریداری کیلئے گئی ، بچی کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے بر آمد ہوئی ہے ، تحصیل ٹل دوآبہ علاقہ سروخیل کے کھیتوں سے سات سالہ بچی کی لاش ملی جس کی شناخت مدیحہ دختر عمر خان کے نام سے ہوئی ، بچی گزشتہ روز مغرب کے وقت گھر سے پیسے لیکر قریبی دکان سے چیزیں خریدنے گئی تھی ، بعداذاں معصوم مدیحہ کی لاش کھیتوں سے بر آمد ہوئی،ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو کی انتظامیہ نے بچی کی ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا بچی کو گلا دبا اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ بورے والا میں سسرجنسی درندہ بن گیا،بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو اور تصاویر بھی بناتا رہا،ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر منہ بند کرا دیا، نواحی آبادی صابر ٹاون 451 لاٹ بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا شوہر علی حسن کا والد اور میرا سسر افتخار احمد میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ کراچی سے آئی خاتون سے اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کی اور اسے بے ہوش حالت میں جوہر ٹاؤن مارکیٹ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ، اجتماعی زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ خاتون نے بتایا ا س کا کراچی میں شوہر سے ناچاقی رہتی تھی ، ہمسائی کے کہنے پر تعویذ کرانے چیچہ وطنی آئی جہاں ساجد اور اس کے ساتھی زیادتی اور تشدد کرتے رہے اور بے ہوش حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔