قصور،شیخوپورہ(ڈسٹر کٹ رپورٹرز) گھریلو ناچاقی پر جواں سال لڑکی سمیت 3افراد نے خودکشی کرلی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قصور کے گاؤں مان میں اﷲ دتہ کی جواں سالہ بیٹی مہناز بی بی کا اپنے گھر والوں کے ساتھ گھریلو تنازع چلا آ رہا تھا کہ مہناز نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی ۔دریں اثنا شیخوپورہ فیروزوٹواں کی آبادی ولگن جھنڈا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر 18 سالہ نوجوان احسان وٹو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔ علاوہ ازیں محلہ رسول پورہ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر عمیر نامی شخص نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کرلی عمیر کی بیوی کے مطابق وہ شیخوپورہ میں عزیز واقارب سے ملنے گئی ہوئی تھیں کہ عمیر میں خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔