کراچی (شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام دیا ہے ۔شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’ جب اْن کی زندگی ٹرسٹ نے گورنمنٹ سکولز کی ذمہ داری لینا شروع کی تو اتفاق سے جتنے بھی سکول ٹرسٹ کو ملے وہ سب لڑکیوں کے سکول تھے ۔شہزاد رائے نے کہا کہ ایک کے بعد ایک بچیوں کی اتنی ساری کامیابیاں دیکھنے کے بعد اْنہیں لگتاہے کہ بچیاں مواقع ملنے پر ہر فیلڈ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔ اْنہوں نے سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارباد بھی دی۔