کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)گوادر اور تربت کے درمیانی پہاڑی علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملہ کردیا جس سے دواہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیان ''دھڑام ''نامی پہاڑی علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے گشت پر مامورسیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا حملہ قریبی پہاڑوں سے کیاگیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے ۔