لاہور(کر ائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیاپولیس کے مطابق گوالمنڈی چوک میں نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچے کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم کی تلاش جاری ہے ،پولیس نے واقعہ کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔