لاہور (سپیشل رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقے میں دوافراد کی لاشیں ملی ہیں۔،پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوادیں۔تفصیل کے مطابق لکشمی چوک میں 35سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر ا س نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ دوسری25سالہ نوجوا ن کی لاش میوہسپتال گیٹ کے باہر پڑی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں شناخت کے بعد مردہ خانہ بھجوا دی گئی ہیں ۔متوفین حلئے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک کی شناخت سجادکے نام سے ہوئی جبکہ دوسری کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی جوکہ راولپنڈی کا رہائشی تھا دونوں کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے ۔اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو گی ۔جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔