لاہور، پاکپتن (سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گوالمنڈی میں 22سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندہ لیکر خودکشی کرلی، چیمبر لائن کا ارسلان معاشی حالات سے تنگ تھا، پولیس کے مطابق حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے ، پاکپتن کے نواحی گاؤں 80 ای بی میں بڑی بہن کی ڈانٹ پر 17 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، عبدالستار کی بیٹی مقدس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا پہنچ کر دم توڑا۔