لا ہور (اپنے نیوزرپورٹرسے )نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت ،عدالتی احکامات کے باجود گواہان کو پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی، حبس اور گرمی سے ایک ملزم کی طبیعت خراب ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود گواہان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے آیندہ سماعت پر تین گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23جولائی تک ملتوی کردی،سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے ،سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں 42 ملزمان نامزد ہیں، یوحنا آباد سانحہ میں ملوث 40 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا،جیل وین میں حبس اور گرمی کے باعث ایک ملزم کی طبیعت خراب ہوگئی، ملزم کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو اہلکارکے مطابق ملزم کو طبی امداد دی جارہی ہے حالت خطرے سے باہر ہے ۔