لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، مشتاق چینی نے بطور وعدہ معاف گواہ اپنا بیان قلمبند کرایا، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی، شہباز شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے میں فرنٹ مین کا کرادر ادا کیا۔نیب حکام مشتاق چینی کو مکمل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیر کودوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرینگے ۔ نیب کے مطابق مشتاق چینی کا کچھ بیان ریکارڈ کرانا ابھی باقی ہے ، مشتاق چینی نے کچھ اور حقائق سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے مشتاق چینی نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی تھی اور چیرمین نیب نے اس کی درخواست منظور کر لی تھی۔
منی لانڈرنگ شہباز شریف ، حمزہ کے کہنے پر کی، وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی
اتوار 16 جون 2019ء
لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، مشتاق چینی نے بطور وعدہ معاف گواہ اپنا بیان قلمبند کرایا، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی، شہباز شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے میں فرنٹ مین کا کرادر ادا کیا۔نیب حکام مشتاق چینی کو مکمل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیر کودوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرینگے ۔ نیب کے مطابق مشتاق چینی کا کچھ بیان ریکارڈ کرانا ابھی باقی ہے ، مشتاق چینی نے کچھ اور حقائق سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے مشتاق چینی نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی تھی اور چیرمین نیب نے اس کی درخواست منظور کر لی تھی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 16 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں