گوجرانوالہ، فیصل آباد (نمائندہ خصوصی، خصوصی رپورٹر ) مین جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں پولیس کی وردی میں ملبوس تین ڈاکو صراف سے کروڑوں مالیت کا9کلو سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ، صرافہ بازار کا سنا ر طاہر عزیز اپنے ملازمین شہباز اور عظمت کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر راولپنڈی سونا سپلائی کرنے جا رہا تھا ، مین جی ٹی روڈ پر تھانہ گکھڑ سے چند گز کے فاصلے پر پولیس کی وردیاں پہنے تین ڈاکوؤں نے کار سوار صراف طارق، شہباز اور عظمت وغیرہ کو رکنے کا اشارہ کیا،پولیس ناکہ سمجھ کر رکنے والے پر ملزمان کار سوار افرادکے پاس موجود کروڑوں روپے مالیت کے 9 کلو 8 سو گرام وزنی طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے ، طاہر عزیز صرافہ بازار سے مال تیار کراکر ساتھیوں کے ہمراہ راولپنڈی جارہا تھا، ایس پی صدر وسیم ڈار،ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد بھی اکٹھے کر لئے ۔ فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت کر نے پر شہری اپنی جان گنو ابیٹھا ، 583 گ ب کا اورنگزیب دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ، 240 موڑ کے نواح میں ڈکیتوں نے گھیر لیا اور مزاحمت پر اسکو گولیاں ما ر کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، چناب چوک میں نجی بنک سے نصف کروڑ لیکر نکلنے والا منور حسین ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر اپنی رقم سے محروم ہو گیا۔