گوجرانوالہ(عتیق یوسف ضیاء سے )ضلع بھر میں پیپلزپارٹی بری طرح پٹ گئی، 6 قومی اور 14 صوبائی حلقوں میں پی پی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں ، قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں کل 22 ہزار 947 ووٹ اور 14 صوبائی سیٹوں پر 25ہزار 513 ووٹ حاصل کرسکے ، مسلم لیگ ن کو ضلع میں 7 لاکھ 58 ہزار 394 ووٹ ملے ، تحریک انصاف5 لاکھ 11 ہزار 860 ووٹ لینے کے باوجود کوئی نشست نہ لے سکی، 23آزاد امیدوار 100 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے ، مذہبی جماعتیں بھی بری طرح فلاپ ہوگئیں، متعدد امیدوار 2 ہزار تک بھی نہ پہنچ پائے ،گوجرانوالہ ضلع بھر میں انتخابی نتائج آنے کے بعد تمام سیاسی تجزئیے اور دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں، 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو ہرا کر مسلم لیگ ن نے تمام سیٹیں اپنے نام کرلی ہیں۔ آزاد امیدواروں اور مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کے ووٹ پیپلز پارٹی سے زیادہ نکلے ضلع بھر میں سب سے زیادہ ووٹ 7 لاکھ 58 ہزار 394 مسلم لیگ ن کو ملے کہ پی ٹی آئی 5 لاکھ 11 ہزار 860ووٹ حاصل کرنے کے باجود ایک بھی سیٹ نہ لے سکی، 14 صوبائی سیٹوں پر مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کی اکثریت 2 ہزار ووٹ تک بھی نہ پہنچ پائی۔