گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں عامر عزیز نے وفدکے ہمراہ کمشنر گوجرانوالہ اسد اﷲ فیض کے ساتھ ملاقات کی۔وفد کی قیادت کرتے ہوئے صدر چیمبر میاں عامر عزیز نے کہا کہ آج کی ملاقات کامقصد گوجرانوالہ شہر میں حالیہ موسم میں شجرکاری ، شہر کی صفائی و خوبصورتی ،تعلیم و صحت اوربے ہنگم ٹریفک جیسے اہم امورپر تفصیلی گفتگو کرنا تھاکہ تاکہ متفقہ رائے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جا سکے ۔علاوہ ازیں انہوں نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کی ۔نیز انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہرکی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کا عزم رکھتی ہے ۔وفد میں گوجرانوالہ چیمبر کے سینئرنائب صدر نوشاد احمد راجپوت،نائب صدر عرفان یعقوب بٹ ،سابق صدور ملک ظہیر الحق ،رانا شہزاد حفیظ ،سعید احمدتاج کے علاوہ مختلف صنعتی وتجارتی حلقوں کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ اسد اﷲ فیض کمشنر گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی شہری کی بہتری کیلئے پیش کی جانے والی سفارشات کو نہایت انہماک سے سنا اور شہر کی بہتر ی کیلئے گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین کی طرف سے پیش کردہ تجاویزکو خوب سراہا ۔