لاہور(سپیشل رپورٹر)سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کر لیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت فتیح الر حمن کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشتگرد نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ شہر میں دہشتگردی کے منصوبوں کا انکشاف کیاہے ۔ دہشتگرد کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔