گوجرانوالہ(ڈسڑکٹ رپورٹر) رتہ روڈ پر پتنگ بازی کے شبہ میں پولیس نے شہریوں کو رائفل کے بٹ اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا،ایس ایچ اوتھانہ جناح روڈ نے رتہ روڑ پر شہری شیخ کاشف کی چھت پر پتنگ بازی کے شبہ میں شیخ کاشف کو گرفتار کیا جس پر شیخ کاشف اور اسکے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چھت پر کوئی پتنگ بازی نہیں ہو رہی جس پر ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ ثناء اللہ ڈھلوں اور ملازمین آپے سے باہر ہوگئے ،شہریوں پر تشدد کرتے ہوئے انکے کپڑے بھی پھاڑ دیئے اور رائفل کا بٹ مار کر ایک شہری کا سر پھاڑ دیا، پولیس اہلکاروں نے شیخ کاشف اور اسکے بھائیوں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ۔