گوجرانوالہ،راہوالی، کوئٹہ ، لاہور( نامہ نگار، 92 نیوز رپورٹ ، سٹاف رپورٹر ،کرائم رپورٹر) گھریلو ناچاقی و دیگر واقعات میں ماں 4 بچوں سمیت 6 افراد مارے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا،گھر سے 5 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کینٹ کی پولیس چوکی ڈوگرانوالہ کے گاؤں ڈوگرانوالہ میں زمیندار عمران باجوہا کی بیوی فوزیہ اپنی 3بیٹیوں 10 سالہ ثانیہ، 8 سالہ تانیہ ، 6 سالہ تابش اور 2 سالہ بیٹے ہادی کے ہمراہ کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ رات کے وقت نامعلوم سفاک ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر مقتولین کو ڈنڈوں اور ہتھوڑوں کے وار کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ، مقتولین کا خون بہہ کر کمرے سے باہر آیا تو لوگوں نے اندر دیکھا تو ماں ، بیٹے اور بیٹیوں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں ، مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دی گئیں، شک پر شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاوندنے بیوی اورچاربچوں کے قتل کااعتراف کرلیا، جس وقت واردات ہوئی تھی اس وقت خاتون کا شوہر گھر پر نہیں تھا،تمام لاشیں گھر کے کمرے سے ملیں، ماں اور بچوں کو سروں میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا، خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کینٹ میں سمیرا نامی خاتون نے شوہر عرفان سلیم مسیح اور 2بیٹیوں شقیقہ اور شمائلہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا، خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ہوگئی، ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خاتون کا لکھا گیا خط بھی ملا جس میں شوہر کی جانب سے طلاق دینے کی بات کرنے پر جبکہ بیٹیوں کو در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچانے کے لئے انہیں قتل اور خودکشی کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا۔ لاہور کے شفیق آباد کے علاقے میں کوڑے کے ڈرم میں 8سالہ لڑکے کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ لاشیں برآمد